راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے زائد المعیاد شیلز استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
راولپنڈی: مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے استعمال کئے گئے آنسو گیس کے شیلز 1992ء میں بنائے گئے تھے۔ ان کے استعمال کی مدت 1994ء میں ہی ختم ہو چکی تھی۔ ماہرین کے مطابق تیاری کے بعد دو سال تک شیلز استعمال نہ ہوں تو ان کی گیس زہر بن جاتی ہے۔ راولپنڈی میں استعمال ہونے والے ان شیلز کے اثرات کیا ہونگے، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔