counter easy hit

راولپنڈی، گیس پریشر میں کمی، لاپرواہی حادثات کا سبب بننے لگی

راولپنڈی میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا تو سامنا ہے ہی ،سردی سے بچنے کے لئے قدرتی گیس اور دیگر ذرائع کے استعمال میں لاپرواہی حادثات کا باعث بن رہی ہے۔ راولپنڈی میں گیس لیکیج سے اس سال اب تک تیس سے زائددھماکے ہو چکے ۔

Rawalpindi: Reduction in gas pressure, causing accidents on recklessness

Rawalpindi: Reduction in gas pressure, causing accidents on recklessness

راولپنڈی میںآٹھ ماہ میں تیس دھماکے ، یہ دہشت گردی کی کارروائیاں نہیں بلکہ دھماکے سوئی گیس کے ہیں ۔ان دھماکوں کی کئی وجوہات ہیں جن میں گیس کی کمی یا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہریوں کی لاپرواہی اوراداروں کی غفلت شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی ہی نہیں ۔رات کے وقت یہ گیس کھول دیتے ہیں دھماکہ ہو جاتا ہے لوگ مر رہے ہیں،گیس لوڈشیڈنگ کا ٹائم ہونا چاہیے روزانہ حادثات ہو رہے ہیں۔ اسپتال ذرائع کہتے ہیں گیس دھماکوں کے اکثرزخمی سسک سسک کر جان ہار جاتے ہیں ۔ جی ایم سوئی ناردرن ،محمد ظہور کہتے ہیں کہ حادثات کا باعث کمپریسرکا استعمال ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیارکرکے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی میں گیس لیکیج کے نتیجے میں دھماکوں سے 64 افراد متاثر ہوئے ۔ماہرین کے مطابق اگر ذرا سی احتیاط کر لی جائے تو ان حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website