ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اندرون شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں ایک سے تین روپے تک کمی کی گئی ہے
راولپنڈی (یس اُردو) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی کے شہری روٹس کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ، اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں ایک سے تین روپے تک کمی کی گئی ہے ۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایہ چھ مختلف فاصلوں کی سٹیج کا کم کیا گیا ، اندرون شہر 4 کلو میٹر تک کا کرایہ 1 روپے کمی کے بعد 11 ، چار سے 8 کلو میٹر تک کا کرایہ ایک روپے کمی کے بعد 13 روپے مقرر کر دیا گیا ہے ، آٹھ سے 14 کلو میٹر کے فاصلے کا کرایہ دو روپے کمی کے بعد 15 روپے مقرر کیا گیا ہے ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق آخری دو مرحلوں کا کرایہ 3 روپے فی سٹاپ کم کر دیا گیا ، زیادہ سے زیادہ کرایہ 26 روپے مقرر کر دیا گیا ۔