راولپنڈی : راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر پاک فوج امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی بارش کے بعد ہونے والی تباہی کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔