اسلام آباد……رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کے باوجود ہدف پورا نہ ہوسکا ،ایف بی آر نے اسکیم کی تاریخ مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کے باوجود ہدف پورا نہ ہوسکا، 26 فروری تک صرف 305 کاروباری شخصیات نے رضاکارانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔ذرائع کے مطابق رضاکارانہ ٹیکس اسکیم میں توسیع کے لیے 2 تجاویز تیار کی جارہی ہیں، ایک تجویز میں 15 جبکہ دوسری میں 31 مارچ تک توسیع کی سفارش کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ توسیع کی مدت کا حتمی فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں 29 فروری یا یکم مارچ کو کیا جائے گا۔