اسلام آباد(اصغر علی مبارک) چئیرمین سینٹ کے لئے رضا ربانی کا نام لینے کا مطلب یہ تھا کہ موزوں آدمی ہیں ، ان کا نام لینے کا مطلب اگلی ہارس ٹریڈنگ سے بچا جا سکے۔ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ دیکھی گئی، ہےبلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ واضح مثال ہے، ایک قانون بننا چاہیے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، پہلے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اب چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہی ہارس ٹریڈنگ افسوس کی بات ہے،
ن لیگ سینیٹ میں اکثریتی جماعت ہے، مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو اور اچکزئی ہمارے ساتھ ہیں مولانا فضل الرحمان ہمارے بھی دوست ہیں۔
نواز شریف کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو