نمایندا خصوصی۔ سپین ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا ، کوارڈینیٹر حافظ عبدالرزاق صادق ،جنرل سیکرٹری ساجد گوندل ،سینئر نائب صدر جاوید اقبال گل،نائب صدر ملک ابرار اعوان. نائب صدر میاں عبدالراؤف طفیل آرایئں.شاہد لطیف گجر.چوہدری اکرم گجر. چوہدری لہراسب رضا. پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین امجد فاروق تارڈ ، طارق جمال گجر.چوہدری نوید نبی.چوہدری سجاد انور ،شعیب تارڈ ، روبن کھوکھر ،عامر جاوید، موسی فاروق رانجھا سمیت باقی راہنماؤں نے راہنماؤں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کے قریبی اور بااعتماد ساتهی رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے لیئے رضا ربانی صاحب کے نام پر اتفاق خوش آئندہ ہے اور چیئرمین سینٹ پاکستان پیپلزپارٹی کا جمہوری حق ہے. بھٹو خاندان کی خدمات وطن عزیز کے لیئے گراں قدر ہیں اور انکی عظیم قربانیوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سب راہنماؤں نے کہا کہ اس موقع پر آصف علی ذرداری، چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی زیر قیادت ،شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی لازوال جدوجہد کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے رہنما کو چیئرمین سینٹ بنایا گیا.