عید الفطر اللہ تعالیٰ کا بہترین انعام، اخوت و محبت بھائی چارگی عام کریں تاکہ ہر دن عید ہو، رضیہ چوہدری
لندن/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لندن نارتھ زون کی صدر محترمہ رضیہ چوہدری نے عید الفطر کے سعید موقع پر عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کا بہترین انعام، اخوت و محبت بھائی چارگی عام کریں تاکہ ہر دن عید ہو، آئیے اس موقع پر عہد کریں کہ ! اپنی زندگی میں نماز کا خا ص اہتمام کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کی نماز بھی قائم کریں گے۔ اور دونوں نمازوں کو جاری رکھیں گے کسی بھی وقت کی نماز قضا نہیں کریں گے، اگر قضا ہو بھی گئی تو اس کو جلد از جلد ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ قرآن کو اپنا دستور حیات بنائیں گے، اس کو پڑھیں گے اور اس کے لیے اپنے روز و شب میں سے کوئی مخصوص ٹائم ضرور نکالیں گے ،تاکہ اس کو سمجھیں اور اس میں مزید غور و فکر اور تدبر کاموقع حاصل ہو۔سیرت رسولمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالع کریں گے اورصحیح ستہ میں سے حدیث کی کسی ایک کتاب کا ترتیب کے ساتھ مطالع کریں گے۔لوگوں کے لیے امن و امان کا ذریعہ بنیں گے، اپنے رشتہ داروں، قرابت داروں اور جاننے والوں کے کام آئیں گے، ان کی مدد کریں گے، اور اِن اعمال کے بدلہ اُن سے کسی طرح کا بھی صلہ نہ چاہیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:”تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو”(آل عمران:۹۳۱)۔اللہ کی زمین پر اللہ کی کبرائی بیان کریں گے، اِس کے لیے سعی وجہد کریں گے اور اُس کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کرڈالیں گے۔اللہ تعالی ہم سے راضی ہو جائے ،یہی ہماری خواہش ہے