counter easy hit

رمضان المبارک اللہ کریم کی رحمتوں اورانعامات کی برسات کا مہینہ اللہ رب العزت کا قرب خدمت خلق کے ذریعے حاصل کریں، رضیہ چوہدری صدر پیپلز پارٹی نارتھ زون یوکے کا امت مسلمہ کے نام پیغام

رمضان المبارک اللہ کریم کی رحمتوں اورانعامات کی برسات کا مہینہ اللہ رب العزت کا قرب خدمت خلق کے ذریعے حاصل کریں، رضیہ چوہدری صدر پیپلز پارٹی نارتھ زون یوکے کا امت مسلمہ کے نام پیغامRAZIA CHAUDHRY, PRESIDENT, PPP, NORTH ZONE, UK, GREETED, MUSLIMS, ON, STARTING, NEW, ASHARA, OF, RAMZAN, UL MUBARAK

لندن؍پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی یوکے نارتھ زون کی صدر رضیہ چوہدری نے رمضان کریم کے دوسرے عشرہ کے آغاز پر امت مسلمہ کر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کریم اللہ تبارک وتعالیٰ کےی رحمتوں اورانعامات کی برسات کا مہینہ ہے اس میں جس قدر ہوسکے اللہ رب العزت کا قرب حاصل کرنے کیلئے محنت کی جائے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ خدمت خلق ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اسلامی تاریخ کے لحاظ سے  تین اہم ترین واقعات جنھوں نے دنیا کی صورت یکسر تبدیل کر دی ہے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اللہ کریم نے اپنے حبیب مکرم ﷺ پر اپنے قیمتی ترین انعامات کیلئے رمضان المبارک کا انتخاب فرمایا۔

ان میں  قرآن کریم کا نزول شب قدر کی رات سب سے افضل ترین ہیں اس کے ساتھ ساتھ  فتح جنگ بدراور فتح مبین سے مسلمانوں کیلئے کامیابی کے نئے افق کھلے۔ یہ واقعات ہماری بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔پہلاواقعہ نزولِ قرآن ہے: قرآن نے حیات ِ انسانی کو جلا بخشی اور دنیا کو تاریکی ،گمراہی اورشرک کی جڑوںسے نجات دلائی۔

دوسرا واقعہ جنگ بدر ہے، یہ واقعہ اس حق و باطل کے فرق کو کھول کر رکھ دینے کا ہے جہاں حق کے علمبرداراِس سعی و جہد میں اپنی تمام نعمتوں کو اللہ کے حوالے کر دیتے ہیں ،جو اس نے عطا کی ہیں۔اللہ نے عقل دی ہے اور یہ سب سے بڑی نعمت ہے۔جس کے ذریعہ انسان اور حیوان میں فرق نمایاں ہوتا ہے۔ اللہ نے صلاحیتیں دی ہیں جن کے ذریعہ خیر و فلاح کے کام انجام دیے جانے چاہیں۔

تیسرا واقعہ فتح ِ مبین ہے : یہ واقعہ اس بات کی شہادت پیش کرتا ہے کہ حق کے علمبردار دنیا میں بھی سرخ رو ہوں گے اور آخرت کی ابدی کامیابی بھی انہیں حاصل ہوگی۔یہ واقعہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ اللہ کا گھر اور وہ مقام جو اللہ کی عبادت کے لیے مختص کر لیا گیا ہو وہ شرک اور بت پرستی سے پاک رہنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ماہ قرآن کے استقبال ،اس سے استفادہ اور اس کے بعد کے ایام میں ،ہمیں اپنے ظاہر و باطن میں وہ محرکات پیدا کر لینے چاہیں جن کے اختیار کے نتیجہ میں اللہ اور اس کے بندوں کے ہم محبوب بن جائیں۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website