ملک کے نامور کالم نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثار کو شیلڈ پیش کی جارہی ہے
راولپنڈی(اصغر علی مبارک)محترمہ فاطمہ جناح ؒ اور مرد آہن خان عبدالقیوم خان کے دست راست ، سٹی لیب کے سی ای او اور مالک ڈاکٹر جمال ناصر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر، اور ایم ڈی سٹی لیب زبیر ناصر کے والد بزرگوار جناب نثٓاراحمد نثارآج راولپنڈی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں شام چار بجے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ، بالمقابل مسجد المظفر، ففتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی گئی۔ جنازہ ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا جو کہ مکان نمبرایف -823، نزدل ہولی فیملی ہسپتال، سیٹلائٹ ٹائو ن واقع ہے۔
نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکنان اور ملک کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات ، بیورو کریٹس، لا تنظیموں، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اور اس کے بعد انہیں نیو کٹاریاں قبرستان واقع آئی جے پرنسپل روڈ میں آخر ی آرامگاہ کے حوالے کردیا گیا۔ قوم تحریک آزاد ی کے عظیم سپوت کی وفات پر افسردہ ہے۔
رابطہ۔03366457457.
03215440319.
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اصغر علی مبارک تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثار کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے
فرزند ارجمند نثار احمد نثارسے سیاسی وسماجی شخصیات اظہار تعزیت کرتے ہوئے
ڈاکٹر جمال ناصر سے لوگ تعزیت کر رہے ہیں، ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر ریاض احمد بھی ہمراہ ہیں
نثار احمد نثار مرحوم کے ہونہار فرزند ان کی قبر پر افسردہ کھڑے ہیں
عظیم راہنما، کالم نگار، سیاسی، سماجی وتعلیمی شخصیت نثار احمد نثار کی مرقد پر دوست احباب افسردہ کھڑے ہیں
عظیم راہنما، کالم نگار، سیاسی، سماجی وتعلیمی شخصیت نثار احمد نثار کی مرقد پر دوست احباب افسردہ کھڑے ہیں
مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور افراد کی طرف سے پھولوں کی چادر یں چڑھائی گئی ہیں