پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چوہدری اشفاق جٹ کی طرف سے ماہ صیام کی بابرکت دعوت افطار کا اہتمام مسجد پیری فیئت میں کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ راہنمائوں اورمعززین نے بھرپور شرکت کی ۔ جس میں دوست و احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ماہ صیام کے بابرکت آغاز پر پیرس میں فرزندان توحید کے مل کر دینی جوش و جذبے سے برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے کیلئے ممتاز کاروباری وسیاسی شخصیت، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ کی طرف سے شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کے تمام شعبوں کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے افطار وسحر کے موقعوں پر ایسی محفلوں اوردعوتوں کے اہتمام سے ایک دلکش سماں بندھ جاتا ہے جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگ شریک ہوکر اپنے وطن کی یادیں تازہ کرتے ہیں