اسلام آباد(اسد حیدری )غوری ٹاؤن معروف سماجی شخصیت صفدر کھوکھر کے زیر اہتمام اپنا پاکستان کمپلیکس کی افتتاحی تقریب۔
افتتاحی تقریب میں فیصل مسجد کے امام قاری احسان اللہ،مولانا قاضی عبدالرشید۔ قاری افتخار عباسی سمیت علاقہ بھر سے سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اپنا پاکستان کمپلیکس کا بنیادی مقصد دُکھی انسانیت کی خدمت فری میڈیکل،مفت دسترخوان۔ یتیموں کی کفالت کا جذبہ ہے۔ صفدر کھوکھر۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےعلاقہ غوری ٹاؤن فیز ۳ جامع مسجد راحیل شریف میں اپنا پاکستان کمپلیکس کے روح رواں معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد صفدر کھوکھر و برادران کے زیر اہتمام گرینڈ مسجد ومدرسہ۔ علاقہ کی غریب عوام کیلئے فری میڈیکل سنٹر مفت دستر خواں۔ خواتین کی خصوصی تعلیم وتر بیت۔ یتیموں اور بیواؤں کی کفالت اور دُکھی انسانیت کی خدمت کیلیے ایک ہی چھت تلے گرینڈ اپنا پاکستان کمپلیکس کی سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جسمیں علماء کرام سیاسی سماجی۔ کاروباری مذہبی اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمپلیکس کی تعمیر میں ۳۵کروڑ روپے کی لاگت آئے گئی اور کمپلیکس کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔