counter easy hit

فوراً اسلام آباد پہنچو۔۔۔ 72 گھنٹوں کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی فضل الرحمن نے کسے بلا لیا؟ حکومت پر لرزہ طاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہونے والے کارکنان کو دعا کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک بھر سے ہمارا ساتھ دینے والے لاکھوں افراد

کا ہم شکریہ ادا کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ کارکنان جو کسی وجہ سے اب تک آزادی مارچ میں شرکت نہیں کرسکے یا کسی اور وجہ سے قافلے میں شامل نہیں ہو سکے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ فوری اسلام آباد کا رخ کر یں ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان رائیونڈ اجتماع میں شریک ہیں امید ہے وہ دعا کے بعد ہمارے قافلے میں شرکت کیلئے پہنچیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مولانا کے حلقے میں دوگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا۔جتنے افراد ساری پارٹیاں مل کر نہ لا سکیں اس سے زیادہ میرے جلسے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے؟ ۔علی امین نے مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ مولانا تیار ہوں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کو چیلنج کرتا ہوں وہ دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں۔انہوںنے کہاکہ اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں،مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مولانا دھرنے کے ساتھ ساتھ میرے بھیجے ہوئے نوٹس کا بھی جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا کی ہٹ دھرمی نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا مولانا کے احتجاج پر بغلیں بجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دن رات عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا،مولانا کا مارچ کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

Reach, Islamabad, in, 72, hours, Fazal ur rahman, call, upon, very, important, person

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website