counter easy hit

پڑھیے ایرانی سکالر کی دنیا میں ہنگامہ بھرپا کر دینے والی تحقیق

Read a book Recovery research in the world of Iranian Scholar

قدرت کے عطا کردہ علم کو استعمال کرتے ہوئے ماہرین ارضیات زلزلے جیسی آفت کی حقیقت کو سمجھنے میں قابل ذکر پیشرفت کرچکے ہیں لیکن ایران کے ایک عالم دین نے جدید علوم کو رد کرتے ہوئے زلزلے کی ایک انتہائی مختلف وجہ بیان کردی ہے۔ اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق حجة الاسلام کاظم سدیغی نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں زلزلے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز لباس پہننے والی اور لوگوں کو آزادانہ جنسی اختلاط کی طرف مائل کرنے والی عورتوں کی وجہ سے زلزلے آتے ہیں۔ کاظم سدیغی ایک سینئر عالم دین سمجھے جاتے ہیں اور انہیں گزشتہ سال ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں متبادل امام کے طور پر تعینات کیا تھا، جبکہ خود ایرانی سپریم لیڈر امام کی پوزیشن پر فائز ہیں۔یہ پوزیشن ایران میں انتہائی طاقتور اور اہم سمجھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ایران کا شمار زلزلوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں کیا جاتا ہے اور 2003ءمیں بام شہر میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے۔ ایران کے علاوہ دیگر کئی مسلمان ممالک، جنہیں جنسی اخلاقیات کے لحاظ سے مغربی دنیا سے ہزار گنا بہتر سمجھا جاتا ہے، بھی بارہا خوفناک زلزلوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ پاکستان میں 2005ءمیں آنے والا ہولناک زلزلہ ہزاروں معصوموں کی جان لے گیا۔ ایرانی عالم دین نے یہ وضاحت کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ مغربی خواتین کی نسبت کہیں زیادہ باحیاءزندگی گزارنے والی مسلمان خواتین کے ممالک بدترین زلزلوںکانشانہ کیونکر بنے؟ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یہ تو یقیناًآپ میں سے ہر ایک جانتا ہو گا کہ ہوائی جہاز میں سگریٹ نوشی سختی سے منع ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس پابندی کے باوجود ہر فلائٹ میں ایش ٹرے موجود ہوتی ہے اور ہر ایئرلائن کے لئے یہ قانونی طور پر ضروری ہے کہ ان کی فلائٹس میں ایش ٹرے موجود ہو۔امریکہ میں اندرون ملک پروازوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی تقریباً 25 سال قبل لگائی گئی ، بعد میں دیگر ممالک نے بھی اس کی پیروی کی لیکن اب بھی ہر ہوائی جہاز کے واش روم کے دروازے کے اندر کی طرف ایک ایش ٹرے نصب کی جاتی ہے۔1973ء میں ریوڈی جنیرو سے پیرس جانے والی وارگ پرواز 820 میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی اور اس میں سوار 123 مسافر ہلاک ہوگئے۔ تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ کسی مسافر نے جلتا ہوا سگریٹ کوڑے والی ٹوکری میں پھینک دیا تھا جو آتشزدگی کا باعث بنا یہ تو یقیناًآپ میں سے ہر ایک جانتا ہو گا کہ ہوائی جہاز میں سگریٹ نوشی سختی سے منع ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس پابندی کے باوجود ہر فلائٹ میں ایش ٹرے موجود ہوتی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website