لاہور (ویب ڈیسک) سات نمبر کی علامات و برا کات ۔۔۔۔ اللہ سبحان تعالیٰ نے سات آسمان بنائے، نبی اقدسﷺ سات آسمان طے کرتے ہوئے سدرۃ المنتہیٰ پہنچے، پروردگار نے سات دنوں میں سات زمین اور آسمان تخلیق فرمائے۔ دنیا سات براعظموں اور سات سمندروں پر مشتمل ہے، سات دروازے جنت معروف تجزیہ کار طیبہ ضیاء لکھتی ہیں۔۔۔ کے اور سات دروازے جہنم کے اورسات ہی جہنم کی منزلیں، ہفتہ میں سات دن، سات چکر طواف، سات چکر صفا و مروہ کی سعی، سات حروف بسم اللہ کے، سات آیات مبارکہ سورۃ الفاتحہ، دوران حج میدان عرفات میں نصب شیطان کے ستونوں کے ہر ستون پر سات کنکریاں ماری جاتی ہیں، اصحاب کہف سات بندے تھے، نبی کریمﷺ نے بیت المقدس میں انبیاء علیہ سلام کی امامت فرمائی، انبیاء کرام کی سات صفیں تھیں۔ نماز عید کی تکبریں سات، سات حروف پر قرآن نازل ہوا، قرآن کی منازل بھی سات، انسان کی سات مراحل میں تکمیل ہوتی ہے، پیدائش کے سات دن پر نومولود کا سر منڈانا اورعقیقہ کرنا سنت ہے۔ اونٹ اور گائے کی قربانی کو سات حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، وراثت کی شرعی تقسیم سات حصوں میں کی جاتی ہے، قوم عاد پر سات روز آندھی کا عذاب مسلط رہا، حضرت یوسف ؑ کے خواب میں سات کا عدد اہم ہے، بچہ سات سال کا ہو جائے تو اس کو نماز کی عادت ڈالنے کا حکم، احادیث سات کتب پر مشتمل ہیں، رین بو کے رنگ بھی سات… سات کے ہندسے نے کہنے پر مجبور کر دیا۔