counter easy hit

پڑھیےنئے نویلے جوڑے کا ایک ناقابل یقین قصہ

Read an incredible story of the new couple

دلہن عروسی جوڑے میں بیٹھی تھی کہ دولہا آیا اور کہنے لگا۔”مجھے اس دن کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔“دلہن نے جواب دیا۔” اس وقت دن نہیں ….رات ہے۔“”میرا مطلب ہے کہ تمہیں حاصل کرنے کیلئے میں نے کتنے پاپڑ بیلے، کولہو کے بیل کی طرح کام کیا۔“ دولہا نے وضاحت پیش کی۔”اس کا مطلب ہے کہ تم پاپڑ بیلنے کاکام کرتے ہو اور پارٹ ٹائم تیل کا کاروبار بھی کرتے ہو گے۔“ دلہن نے کہا۔”ڈارلنگ تم سمجھی نہیں۔“ دولہا نے روہانسا ہو کر کہا۔” اس سے پہلے تو کسی دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات نہیں کہی ہو گی۔“ دلہن بولی۔دولہا اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور کہنے لگا۔” ابا ٹھیک کہتے ہیں کہ دلہن گھر سے رخصت ہوتے وقت دس منٹ میں خود رو کر سب کو رلا دیتی ہے اور دولہا بے چارہ ساری زندگی روتا رہتا ہے۔“دلہن نے پھر جواب دیا۔”اب ساری زندگی کہاں رہ گئی ہے، تقریباً آدھی تو گزر گئی ہے۔“دولہا اوردلہن کی باتیں سن کر لاجواب ہو گیا اور اس کی زبان گنگ ہو گئی۔ جبکہ دوسری جانب ایک واقعہ کے مطابق ایک دن حضرت علیؓ مدینہ کی گلیوں میں چلے جا رہے تھے کہ آپؓ نے دیکھا کہ کچھ لوگ غیظ و غضب کی حالت میں ایک عورت کو گھسیٹتے ہوئے جا رہے ہیں وہ عورت خوف کے مارے کانپ رہی ہے۔ حضرت علیؓ نے پکار کر کہا: تم اس عورت کو کیوں گھسیٹ رہے ہو؟لوگوں نے بتایا کہ اس عورت نے بدکاری کی ہے، اسی لیے امیرالمومنین حضرت عمرؓ نے اس عورت کو سنگ سار کرنے کا حکم دیا ہے۔حضرت علیؓ نے اس عورت کو ان کے ہاتھوں سے چھینا اور ان لوگوں کوخوب سرزنش فرمائی۔ چنانچہ وہ لوگ حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور حضرت علیؓ کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ان کے ساتھ ایسا سلو ک کیا ہے۔ حضرت عمرؓ فرمانے لگے:حضرت علیؓ نے ضرور کسی بات کے معلوم ہونے پر ایسا کیا ہوایسا کیا ہو گا، جاؤ! ان کو میرے پاس بھیجو، حضرت علیؓ غصہ کی حالت میں آئے، حضرت عمرؓ نے ان سے پوچھا: آپؓ نے ان لوگوں کو کیوں واپس کر دیا اور ان کو اس بدکار عورت پر حد قائم کرنے سے کیوں منع کیا؟ حضرت علیؓ نے کہا کہ اے امیرالمومنین! کیا آپؓ نے رسول کریمؐ کا یہ ارشاد نہیں سنا کہ آپؐ نے فرمایا:’’تین طرح کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے (یعنی وہ بے قصور ہیں)۔ ایک سونے والا آدمی یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، دوسرا نابالغ جب تک کہ وہ بالغ نہ ہو جائے اور تیسرا گناہ میں مبتلا آدمی جب تک باہوش نہ ہو۔‘‘ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ ہاں میں نے یہ ارشاد سرور عالمؐ سے سنا ہے کہ حضرت علیؓ نے تبسم فرمایا اور کہا کہ اے امیرالمومنین! اس عورت کو کبھی دیوانہ پن کا دورہ پڑتا ہے، ہو سکتاہے کہ وہ آدمی اس کے پاس اس حالت میں آیا کہ اسے دیوانہ پن کا دورہ پڑا ہو۔ (یہ سن کر) حضرت عمرؓ نے اس عورت کو رہا کر دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website