counter easy hit

پڑھا لکھا دین

Terrorist

Terrorist

تحریر: شاہ بانو میر
گھروں کے گھر اجڑے باپ غیر ملکی افوج کے ساتھ مقابلہ کرتے شہید ہوئے اور مائیں کارپٹ بمبنگ کے نتیجے میں ماری گئیں پیچھے کیا رہ گیا؟ اجڑے ہوئے گھروں کے یتیم مسکین بچے؟ ماوں سے جدا ہوئے تو باپ کے کسی دوست نے سر پے دست شفقت یوں رکھا کہ انہیں اب رائفلیں صاف کرنے گولیاں ترتیب سے رکھنے اور دیگر امور کیلئے مفت کا ایک ملازم مل گیا سنگلاخ چٹانیں گھروں کی مسماری کے بعد مقدر بنیں انہی حالات پہاڑوں پر قیام پزیر لوگ نئے شکار بنے ان خطرناک تنظیموں کے جو پاکستان کو برباد کرنا چاہتی تھیں سازشیں ڈالرز کی خطیر رقم کے ساتھ صرف کوئی نام نہاد مسلمان تلاش کر رہے تھے جو افغانستان سے اب آسانی سے مل سکتے ہیں۔

اسلام کا غلط رخ دکھا کر ان کو اپنے دینی بھائیوں کے خون بہانے پر اکسا دیا پھر دہشت گردی کے جو مناظر ہم نے دیکھے وہ سب کے سامنے ہیں بھارت اسرائیل کے ملوث ہونے کے کرنسی ملنے کے کئی بار ثبوت سامنے آئے اب اس لطیف اللہ محسود نے باقی تفصیلات فراہم کر دیں لطیف اللہ محسود کا انٹرویو سنا امریکہ سے اسے پاکستان کے حوالے کیا گیا مسکراہٹ اور ڈھٹائی سے لبریز لہجہ کہیں دور دور تک شرمندگی کا نام و نشان نہیں لطیف اللہ محسود سمیت دیگراس کے ساتھیوں کواپنے اصل کا کچھ علم نہیں ان کو اسلام کی ا ب کا بھی علم نہیں اوہ خُدایا اتنا ظلم کیا انہوں نے معصوم بچوں پران کی ماوں پراپنی جہالت میں اور کہہ رہا ہے کہ اب تھوڑی آنکھیں کھلی ہیں۔

Quran

Quran

یہ الفاظ میرے دماغ پر بم بن کر گرے ہیں کہ اس شخص کو قرآن پاک کا کچھ علم اب ملا ہے امت مسلمہ خدا کیلئے جاگو اس اسلام کو اس قرآن کو اب تو کھول لو کہ جس کو نہ کھولنے کی پاداش میں ان لوگوں کو پیسے دے کر استعمال کیا گیا جس نے جہاں خون بہانا چاہا ان کے توسط سے بہا دیا اگر یہ کچھ پڑھے لکھے ہوتے تو کیا ایسے کرتے؟ ایک باشعور با ہوش مسلمان کبھی ایسا ظلم اپنے دینی بھائی پر نہیں کر سکتا یہ حیوانیت وہی کر سکتا ہے جس کو دنیا کے بعد آخرت کا شعور نہ ہو جو کیا ہے وہاں بھگتنا ہے یہ انٹرویو جس میں وہ بتا رہا ہے کہ بھارت افغانستان سب کے سب پاکستان کی تباہی کے درپے ہیں دکھ اور درد کی بات تو یہ ہے کہ وہ تو غیر اسلامی ملک ہمارا ازلی دشمن ہے۔

آج تک کوئی ملزم کوئی مجرم غیر مسلم نہیں ملا ان جیسے لوگوں کو پیسے دے کرآسانی سے کروا لیں جو چاہتے ہیں ٹمبر مارکیٹ میں آگ یا پینٹ فیکٹری میں آگ یا شاہ عالمی مارکیٹ کی گنجان گلیوں میں آگ لگوا دیں ان میں جب پکڑے گئے اپنے لوگ پکڑے گئے پاکستان پر حملے میں ملوث جب مجرم ملے اپنے ملے افغانستان کے ساتھ کی گئی بھلائی اب گلے پڑ رہی ہے رشتے داریاں عام تعلقات نے الجھاو ایسا پیدا کر دیا کہ تحقیقات میں تفتیشی عمل ہی غیر مکمل رہ جاتا ہے جب واقعے میں ملوث افراد افغانی نکلتے ہیں ایسے ضمیر فروش ملک دشمن عناصر جہالت کی وجہ سے ارض پاک کو جہنم بنانے میں لگے ہوئے امت مسلمہ خصوصا پاکستان کی عوام کو اس وقت سمجھنا ہے کہ اسکو قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ کتنی ضرورت ہے۔

Killing

Killing

سمجھنے کی سامنے آپ کے اتنی بڑی مثال کہ ایک بے گناہ مسلمان کو بغیر وجہ کے قتل کرنا ساری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے اور ایک انسان کی جان کو محفوظ کرنا یا بچانا ساری انسانیت کو بچانا ہے المائدہ اللہ اکبر دین کی نہ سمجھی سے ایسے انسانوں نے پوری دنیا کو جہالت کی آگ میں جلا کر خاکستر کرنے کی سوچ اپنا رکھی ہے ایسے ہزاروں اشخاص ابھی ہمارے لئے مسلسل خطرہ ہیں ان کو اسلام سے روشناس کروانے کیلئے کوششیں کرنی ہوں گی ورنہ چالاک عیار غیر اسلامی قوتیں ان کو استعمال کر کے نجانے دنیا کیلئے کیا ہولناکیاں لے کرآجائیں بھارت کی جانب سے خطیر رقم وصول کر کے ایسے نوجوانوں کو قوم کے نام پر قربان ہونے کا حکم دیا جاتا ہے۔

اسی لطیف اللہ محسود کی طرح یہ بچے بھی قرآن کی تعلیمات سے نابلد ہیں لہٍذا جنت کا وجود اور وہاں حوریں اس قدر خوبصورت انداز میں برین واشنگ کر کے دماغ کا حصہ بنا دی جاتی ہیں کہ انہیں موت خوبصورت دکھائی دیتی ہے اسلام قرآن و سنت سے دور یہ نام نہاد مسلمان آج آگ کا دھکتا ہوا الاَ بن چکے ہیں جنہیں کچھ بھی سمجھا کر کہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یہود و ہنود کی کامیاب سازشیں کہ ایسے مسلمان جوان ہو گئے جو اللہ اور اس کے احکامات کو نہیں جانتے وہ بآسانی دین کیلئے مذاق اور امت کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں مدرسوں کی تباہی اور پہاڑوں پر لُک چھُپ کر رہنا انہیں کہاں سے احساس دلائیں کہ لا علمی جہالت نے اس خطہ کو کیسے برباد کر دیا۔

مسلمان آپس میں اصل کو نہ جاننے کی وجہ سے آج ہر ملک میں تباہی کا شکار ہو کر تنزلی کی طرف بڑھ رھے ہیں اور طاغوتی طاقتیں خوشی سے بغلیں بجا رہی ہیں سوچیں اسلام قرآن و سنت آج کی ہم سب کی اولین ضرورت ہے جاگیے کھولیں قرآن پڑہیں سنت پر عمل کریں اپنے بچوں کو سنا سنایا نہیں پڑھا پڑہایا دین دیجیے جو سب سے افضل اور ہر دور کا دین ہے اگر دین سے خود کو اپنے بچوں کو دور رکھیں گے تو سوچیں اسلام جیسا پڑھا لکھا دین اس وقت کی اولین ضرورت ہے دین سے دوری موجودہ خطرناک گلوبل ویلج جیسے ماحول میں ہمارے بچوں کو کل کا لطیف اللہ محسود نہ بنا دے؟۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر