ترکی کے شہر استنبول میں گل لالہ سے سجا دنیا کا سب سے بڑا قالین نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔
شہر میں جاری13ویں سالانہ ٹیولپ فیسٹیول کی مناسبت سے تیار کیے گئے اس قالین میں 5لاکھ 65ہزار پھول لگائے گئے ہیں۔
استنبول فتح ہونے کی 564ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیا گیا یہ قالین1734اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلاہے جو کہ استنبول کے مشہور سلطان احمد اسکوائر پر رکھا گیا ہے۔
مختلف رنگوں کے گل لالہ سے سجے اس قالین نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے ہیں جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد ا س نظارے کا لطف اْٹھانے کیلئے استنبول پہنچی ہے۔