اسلام آباد (ویب ڈیسک )امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقینے وزیراعظم عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دے دیا، عافیہ صدیقی نےوزیراعظم عمران خانسےرہائی میں مددکی اپیل بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جیل مین قید عافیہ صدیقیکی جانب سےوزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ عافیہ صدیقی نےوزیراعظم کے نام اپنا خصوصی پیغام ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خصوصی خط کے متن میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئےعافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا کرکے امریکا لے جایا گیا تھا۔عافیہ صدیقی نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میری رہائی میں مدد کریں۔ لکھے گئے خط میں عافیہ صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے۔وزیراعظم عمران خان اب بدل چکے ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھ چکے ہیں۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے ناقدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنیوالے کی غلطیاں معاف کردی جاتی ہیں، لہذا ان پر کی جانے والی تنقید بند کر دی جائے۔ واضح رہے کہ امریکا کا دعویٰ ہے کہ عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔