امریکی کانگریس نے صدر اوباما کے دور میں متعارف کرائے گئے متعدد قوانین میں تبدیلیاں لانے کی تیاریاں کرلیں۔ اہم اجلاس آج ہوگا جس میں ٹرمپ کی جانب سےکی گئی نامزدگیوں پر بھی بحث ہوگی ۔
Ready to cancel several laws of Obama’s era
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میںجن اہم قانون سازی میں تبدیلیوں پر غور ہوگا ، ان میں صدر اوباما کا ہیلتھ کیئر پروگرام بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی اور مالیاتی شعبوں کے لیے نافذ کیے گئے ضابطوں میں بھی تبدیلی یا انہیں منسوخ کرنے پر غور ہو گا ۔کانگریس اجلاس میں ٹرمپ کے نامزد کابینہ افراد کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا ۔ادھر صدر باراک اوباما نے بھی ڈیموکریٹ ارکان کو طلب کرلیا ہے تاکہ ہیلتھ کیئر پروگرام کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جاسکے ۔