counter easy hit

پاکستان میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل

 اسلام آباد: پاک فوج میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں مختلف میزائلوں کے کئی تجربات کرے گا۔ یہ میزائل ممکنہ طور پر جدید قسم کے کروز اور بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں جن کا مقصد دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔
Ready to prepare new Missile Experiences in Pakistan

Ready to prepare new Missile Experiences in Pakistan

اس مقصد کےلیے پاک فوج نے آئندہ چند دنوں کے دوران کئی میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ یہ تجربات ایک سلسلے کی شکل میں وقفے وقفے سے کیے جائیں گے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میزائل تجربات کا فیصلہ علاقائی صورتِ حال اور ملکی دفاع کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔  ان میزائلوں کے بارے میں یہ اندازہ بھی ہے کہ انہیں خاص طور پر دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو شکست دینے کےلیے آزمایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس بابر کروز میزائل کے مختلف ورژن موجود ہیں جنہیں زمین اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے جبکہ اسی میزائل کا قدرے ترمیم شدہ ڈیزائن ’’رعد کروز میزائل‘‘ پاک فوج کےلیے تیار کیا گیا ہے جسے لڑاکا طیارے سے ہدف کی طرف چھوڑا جاسکتا ہے۔ بیلسٹک میزائلوں کے ذیل میں یوں تو پاکستان کے پاس شاہین اور دیگر بیلسٹک میزائل برسوں سے موجود ہیں لیکن اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ ’’ابابیل‘‘ بیلسٹک میزائل کا ہے جو 2200 کلومیٹر کی رینج کا حامل ہے اور ’’ایم آئی آر وی‘‘ یعنی ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس بھی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website