مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اصل احتساب عوام کرتے ہیں۔ عمران خان دائیں بائیں قرضے معاف کرانے والوں کو کھڑا کرکے کونسے احتساب کی بات کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز صاف پانی کمپنی کیس میں نیب لاہورمیں پیش ہوئے۔ انہوں نے تقریباً ایک گھنٹہ وہاں رہ کر بیان ریکارڈ کرایا۔
پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا دامن صاف ہے۔ صاف پانی کمپنی کے بورڈ میں شامل نہیں، صرف پانچ اجلاسوں میں شرکت کی۔ نیب ٹیم نے سوالات پوچھے ہیں، دوبارہ بلایا تو بھی جائیں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں ۔ عوام آصف زرداری کےسوئس اکاؤنٹس کو بھی نہیں بھولے، جہانگیر ترین نے قرض معاف کرائے جبکہ علیم خان قبضہ گروپ ہے، ان سب کو بلایا جائے اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔