counter easy hit

شہباز شریف کی نواز شریف سے ایمرجنسی ملاقات کے پیچھے دراصل کیا کہانی چھپی ہے ؟ جاوید چوہدری کا خصوصی تبصرہ سامنے آگیا

real, story, behind, surprise, meeting, of, Nawaz Sharief, with, Shehbaz Shareif

لاہور (ویب ڈیسک) ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جس میں ہم اپنے گز کی لمبائی اڑھائی (فٹ) اور دوسرے کے لیے ساڑھے تین فٹ رکھنا چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں صرف ہمارا کاکا ہی خوب صورت ہو‘ دوسروں کے شہزادوں کو چوڑا نظر آنا چاہیے‘ ہمارا آلو خربوزہ‘ ہمارے ٹینڈے تربوز اور ہمارا پیتل سونا ہونا چاہیے اور ہمارا کتا ٹامی اوردوسروں کے ٹامی کتے ہوں‘ یہ تضاد بدقسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑا اور خوف ناک ہوتا جا رہا ہے‘ایک طرف قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بول رہی ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی شور کر رہی ہے‘ حکومت اپوزیشن کے اس رویے کے بارے میں بول رہی ہے،

دوسری جانب آج سندھ اسمبلی کا اجلاس تھا‘ یہاں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ بول رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز شور کر رہے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ انہیں بتا رہے ہیں،(عوام کی منتخب سندھ اسمبلی پر بری نگاہ ان لوگوں نے رکھی ہوئی ہے جنہیں صوبے کے عوام پہلے ہی دھتکارچکے ہیں، انکی لیڈر شپ نے نجانے کیا انکو سکھایا ہے)۔یہ وہ تضاد‘ یہ وہ میرا کاکا خوب صورت کی فلاسفی ہے‘اس فلاسفی نے ملک کو وہاں پہنچا دیا ہے جہاں ہم اب دلدل میں تیرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ ہماری پارٹیوں کو بہرحال خدا خوفی کرنا ہوگی۔ آج انڈین سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات نارمل کرنے کا حکم دے دیا‘ یہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بہت بڑی فتح ہے‘ کیا ہم اس فتح کو بین الاقوامی سطح پر کیش کرا سکیں گے، آج میاں شہباز شریف نے احسن اقبال اور خواجہ آصف کے ساتھ جیل میں میاں نواز شریف سے ایمرجنسی ملاقات کی‘ میاں نواز شریف سے صرف جمعرات کے دن صرف فیملی مل سکتی ہے‘ آج احسن اقبال اور خواجہ آصف کا ساتھ ہونا اور سوموار کے دن ملاقات نے اسلام آباد میں بے شمار گھنٹیاں بجا دیں‘ یہ گھنٹیاں کیا کہہ رہی ہیں؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website