کراچی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل اداکارہ حمائمہ ملک نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں۔حمائمہ ملک 18نومبر 1987کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں،انہوں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوئٹہ سے گریجوایشن کیااوربعدازاں فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگئیں۔حمائمہ ملک نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیاجس کے بعد متعدد ٹی وی سیریلز
میں مرکزی رومانوی کردارادا کیے۔جن میں عشق جنون دیوانگی،آنسو،تنویرفاطمہ بی اے،طائرلاہوتی،آجا میں تینوں پیار کراں،طلاق اوراکبری اصغری شامل ہیں۔وہ پہلی بار فلم “بول “میں جلوہ گرہوئیں اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ملکوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کومنوایا۔انہوں نے بولی وڈ اداکاراؤں کے مقابلے میں بین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے۔عمائمہ ملک نے بولی وڈ فلم راجہ نٹور لال میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جلوے بکھیرے جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی نے ہیرو کو کردار ادا کیا۔