لاہور: سینئر تجزیہ کار اور مشہور صحافی ایاز میرنے کہا ہے کہ غلام مصطفی کھر کی وجہ شہرت بادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع چھوٹی سے گلی تھی لیکن جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر بنے تو بہترین کارکردگی دکھائی۔
گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی جب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں جیتی تو غلام مصطفی کھر کو کون جانتا تھا؟ بادشاہی مسجد کے قریب جوچھوٹی سی گلی ہے اس کی وجہ سے ان کی شہرت تھی لیکن جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر بنے تو انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی اچھا جانے یا برا جانے لیکن انہوں نے سیاست کے بنیادی اصول تبدیل کردیئے ہیں، یہ جو کہتے تھے کہ پنجاب سے مسلم لیگ ن نہیں جائے گی ایسے بھاگے ہیں کہ کہیں نظر ہی نہیں آرہے، جگنو محسن جن کا ن لیگ کی طرف رحجان تھا لیکن وہ کہہ رہی ہیں کہ کسی نے کوشش ہی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تگڑے چیف سیکرٹری اور آئی جی لگائے جائیں اور پھر ان کو اپنے محکمے چلانے دیں اور ان کے کسی کام میں مداخلت نہ کریں۔