اسلام آباد: ریحام خان کی آنے والے کتاب کا تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، اب عمران خان کے پولٹیکل سیکرٹری اور انکے قریبی دوست نے بھی سوشل میڈیا پر ریحام خان کو بھر پور جوا ب دیا ہے۔عون چوہدری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریحام خان کی ذہنیت اور وارداتیں عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریحام خان پیسے اور طاقت کے لئے ایک لالچی خاتون ہیں اور دونوں چیزوں کے حصول کے لئے انہیں بہت جلدی ہے۔