شام کے لئےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ 2 ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جنیوا میں نیوز کانفرنس سےخطاب میںاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نےشامی حکومت اور روس سے اپیل کی کہ وہ شدت پسندوں کو نکالنے کے لیے شہر کو تباہ نہ کریں ۔
شامی فوجیوں نےایک ماہ سے مغربی علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے، جہاں2 لاکھ 75 ہزار افراد آباد ہیں ۔
اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ اگر اسی رفتار سے بمباری جاری رہی تو زیادہ سے زیادہ دو یا ڈھائی ماہ میں مشرقی شہر حلب مکمل طور پر تباہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں عام شہری جو دہشت گرد نہیں ہیں ،مارے جائیں گے اور بہت سے زخمی ہو جائیں گے