counter easy hit

بغاوت، میڈیا ہاؤسز پر حملے: متحدہ بانی، فاروق ستار، عامر خان اشتہاری قرار

Rebellion, attacks on media houses United founder, Farooq Sattar Khan was proclaimed

Rebellion, attacks on media houses United founder, Farooq Sattar Khan was proclaimed

بغاوت، جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ کے بانی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان سمیت کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، عدالت نے ان کے خلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کرا دیئے۔

کراچی: پولیس نے مطلوب متحدہ قائدین کے متعلق عدالت میں رپورٹ دی ہے کہ تمام ملزمان روپوش ہو چکے ہیں۔ عدالت کی جانب سے اشتہار دیا گیا ہے کہ 7 دن کے اندر 21 نومبر کو عدالت میں حاضر ہو جائیں۔

کراچی پولیس کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغاوت، جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس کے تمام ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو چکے ہیں۔

پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے متحدہ کے بانی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان سمیت کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری قرار دیئے جانے والے دیگر رہنماؤں میں عبدالقادر، جاوید کاظمی، عارف خان ایڈووکیٹ اور ذاکر قریشی، اکرم راجپوت، اسلم خان آفریدی، اشرف نور اور اکبر شامل ہیں۔

عدالت نے پولیس رپورٹ پر تمام رہنماؤں کے خلاف اخبارات میں اشتہار شائع کروا دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزم 21 نومبر کو عدالت میں حاضر ہو جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website