لاہور: قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب بھی ہو گیاہے جس میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ نے میدان مار لیا ہے جبکہ پنجاب میں ن لیگ جماعت میں بغاوت سامنے آ گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں تین آزاد امیدواروں کو ملا کر ن لیگ کے امیدواروں کی تعداد 162 ہے لیکن سپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار اقبال گجر کو 147 ووٹ ملے جبکہ دوسری جانب کے تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 186 تھی تاہم پرویز الہیٰ کو 201 ووٹ کاسٹ کیے گئے یعنی ن لیگ کے 15 اراکین نے مخالف امیدوار کو ووٹ دیاہے ۔واضح رہے کہ سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں 359 ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔