نئی دہلی (یس ڈیسک) ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے دور دراز ضلعے سکھما کے گھنے جنگل میں پیر کو اس وقت پیش آیا۔
جب وہاں سینٹرل ریزو پولیس فورس کا ایک دستہ باغیوں کی تلاش میں مصروف تھا۔ چھتیس گڑھ کے وزیرِاعلیٰ رامن سنگھ نے بتایا ہے کہ پولیس کے دستوں کو علاقے میں سرگرم باغیوں کی سرکوبی کے لیے بھیجا گیا تھا جن میں سے ایک دستے پر باغیوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حملے کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریاست کے دارالحکومت رائے پور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق مرنے والوں میں ریزرو پولیس کے بعض اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔