دمشق / بیروت: امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی شامی صوبے ادلب پر قابض ہو سکتے ہیں۔
Rebels attack on Russian embassy in Syria, Jihadists may have occupied on Idlib, USA
امریکی حکومت کے مطابق ادلب پر باغیوں کا قبضہ ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں جہادی اس شامی صوبے میں مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ادھر شامی دارالحکومت دمشق میں واقع روسی سفارتخانے پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے متعدد مارٹر شیل فائر کیے تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے شامی پالیسی سے متعلق ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والا گروہ حیات تحریر الشام اس صوبے پر اپنی گرفت مضبوط کر رہا ہے جس کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں، اس عہدیدار کے مطابق بین الاقوامی برادری اس تنظیم کیخلاف عسکری کارروائیوں کا آغاز کر سکتی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ حمص میں شامی فوج اور باغیوں میں جنگ بندی ہوگئی ہے۔