خانیوال (ویب ڈیسک) سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی.ابو الحسن گیلانی محفل میلاد میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجہ میں پیر ابوالحسن گیلانی محفوظ رہے ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،
مسلح افراد نے گاڑی پر چار گولیاں ماریں۔ ڈی پی او خانیوال کے مطابق ڈاکوئوں نے کار روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔ موقر قومی اخبار کے مطابق ابوالحسن گیلانی محفل میلاد میں شرکت کے لئے ملتان سے میاں چنوں کے نواحی علاقہ 27چودہ ایل جا رہے تھے کہ گاڑی نہ روکنے پرڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی۔پیر ابوالحسن گیلانی محفوظ رہے۔ جبکہ دوسری جانب دادو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بدقسمت کوچ کو حادثہ کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے سندھ کے ضلع دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ پیچھے سے ٹکرا کر چاول کی بوریوں سے بھرے ٹریلر کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایس ایس پی پرویز عمرانی نے بتایا کہ مسافر کوچ کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا تاہم حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔