بنا تے ہوئے سردار اختر مینگل کے ذاتی سکیورٹی گارڈ نے مین گیٹ پر تلاشی لی تو مشکوک افراد سے اسلحہ وہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا،حملہ آور اسلحے اور ہینڈ گر نیڈ کے ہمراہ رہائش گاہ میں داخل ہونا چا ہتا تھا،دو مشکوک افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں اختر جان مینگل نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ،جو لو گ ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں وہ خود ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے میرے گھر پر حملہ بلوچی روایات کے منافی ہے ،جودن موت کا مقرر ہے اس دن پھر کوئی بھی بچا نہیں سکتا ،عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ر کھیں گے ۔