counter easy hit

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوگئی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی ہے اور ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

Received the research report, spokesman of Prime Minister

Received the research report, spokesman of Prime Minister

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید اور ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل تھا۔ کمیٹی نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی، جس کے 16 اجلاسوں میں گواہوں سے بیانات لئے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے 6 اجلاس ہوئے اور ساڑھے 6 ماہ میں رپورٹ مکمل کی گئی، رپورٹ کو کمیٹی کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر تیار کیا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک خبرشائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ خبر پر شدید تنقید کے بعد پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website