مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

Receives a notice of Sheikh Rasheed to spend 10 billion rupees from Hanif Abbasi
حنیف عباسی نے کی جانب سے عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا کہ شیخ رشید نے ایک نجی محفل میں گفتگو کے دوران ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس پر عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ شیخ رشید کو ہرجانے کا نوٹس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گلزار احمد کی عدالت سے جاری ہوا جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لال حویلی میں خود وصول کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی پرمنشیات فروش ہونے کےالزام پرقائم ہوں، 3 اگست کوعدالت میں پیش ہوکر ثابت کروں گا کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔








