وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پاکستان کے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کیا جبکہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن بھی بلوچستان سے ہی پکڑا گیا ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔