ترک صدر رجب طیب اردوان جمعہ کو فرانس کا دورہ کر یں گے۔ وہ پیرس میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سن 2017 میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں کشیدگی رہی اور اب صدر اردوان نئے سال کے آغاز پر ان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم نظر آرہے ہیں۔
اردوان اور ماکروں کے درمیان ملاقات میں شامی تنازع کے علاوہ باہمی اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔ ترک صدر روس، خلیجی ممالک اور افریقہ کے مسلسل دورے کرتے رہے ہیں، تاہم جولائی 2016ء میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد انہوں نے یورپی ممالک کا شاذ و نادر ہی کوئی دورہ کیا ہے۔