counter easy hit

امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں، براک اوباما

Recognize as American President Donald Trump, Obama

Recognize as American President Donald Trump, Obama

واشنگٹن: امریکی صدر باراک  اوباما  نے امریکی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں اور مستقبل میں ٹرمپ کے فیصلوں کو پرکھیں ۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخاب میں الیکٹورل ووٹ ملے جس کی بنا پر انہیں کامیابی ملی جب کہ انتخابات میں صرف 55 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 43 فیصد امریکیوں نے ووٹ ہی نہیں دیا جس سے فرق پڑتا ہے۔ انتخابی نعروں اور عملی کام میں بہت فرق ہوتا ہے لہذا جب ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں یقینی طور پر حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں دھچکا بھی لگے گا۔

امریکی صدر باراک  اوباما نے عوام پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں اور ان کے فیصلوں کو عوام پرکھیں اور اس کے لیے انہیں ایک موقع ضرور دیں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی پالیسیوں سے خوفزدہ عوام کو متحد رکھنے کی کوشش کریں اور اس وقت اقلیتوں اور خواتین  کے مسائل حل کرنا بے حد ضروری ہے۔

اوباما نے کہا کہ ان کی صدارت کے دوران امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہےتاہم انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہارکیا کہ وہ گوانتاناموبے جیل بند نہیں کر سکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website