counter easy hit

ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 5 ملکوں کا ماڈل اپنانے کی سفارش

Recommend 5 countries adapt the model to improve the railway system

Recommend 5 countries adapt the model to improve the railway system

ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیرانتظام ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ مظہر علی شاہ نے بریفنگ دی

لاہور : چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور کی سربراہی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیرانتظام ایشین ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایشین ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ڈویژن زیاؤہانگ یانگ نے اپنی 4 رکنی ٹیم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پلاننگ مظہر علی شاہ نے وزارت ریلویز کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے میں ہونے والی اصلاحات کی بدولت ریلوے کی آمدن میں اضافہ ، رولنگ سٹاک اور انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے ۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں ریلوے کے نظام میں بہتری اور ترقی کے حوالے سے 5 ممالک کے مختلف ماڈل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ماڈلز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے میں پلاننگ کی جا سکتی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website