اسلام آباد (ویب ڈیسک) منشا بم کے گرفتاری نہ کرنے کی سفارش کرنے پر چیف جسٹس نے ایم این اے کرامت کھوکھر اور ندیم بارا کو سری کورٹ میں طلب کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ منشا بم کو چھڑوا کر بہت بڑی غلطی کی۔ ایم این اے کرامت کھوکھر اور ایم پی اے ندیم بارا نے عدالت سے استدعا کی انہیں معاف کر دیا جائے۔
کرامت علی کھوکھر نے چیف جسٹس اپیل کی کہ عدالت مجھے معاف کر دے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنماکو ہدایت کی کہ آئیندہ ایسا نہ ہو ۔، چیف جسٹس نے دونوں رہنماؤں کی معافی قبول کر لی ۔ ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں پر منشا بم کی گرفتاری نہ کرنے کی سفارش کرنے کا الزام ہے ۔