لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مصالحتی کمیٹیاں غیرفعال ہونے سے سستاانصاف ناپید،عوام ٹوٹل پولیس کے رحم وکرم پر، اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ دوسال سے تھانہ کی سطح پربنائی جانے والی مصالحتی کمییٹوں کا کردارتقریباً ختم ہوکررہ گیاہے ،اس عرصہ میں نہ تو مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کا کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی تھانوں کی طرف سے کوئی درخواست ان کو بھجوائی گئی ہے ،جس سے پولیس کی معاونت کرنے والے ممبران مصالحتی کمیٹی بھی خاموش ہوکربیٹھ گئے ہیں،بتایاجاتاہے کہ آرپی او گوجرانوالہ ذولفقارچیمہ کے دورمیں بنائی جانے والی مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کو چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑے ،ازدواجی جھگڑے،حتیٰ کہ جعلی چیک،جائیدادسمیت کئی کیس پولیس کے بغیرحل ہوجاتے تھے ،لیکن ذوالقارچیمہ کے تبادلے کے بعدمصالحتی کیمیٹیوں کا کردارکم کرتے کرتے اب انہیں بالکل ہی غیرموثرکردیاگیا،اب مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کو محرم الحرام کے دوران امن وامان کیلئے اجلاس یا کسی اعلیٰ پولیس آفیسرکی آمدکے موقعہ پر کرسیاں بھرنے کیلئے بلالیاجاتاہے اس کے علاوہ مصالحتی کمیٹی ممبران کی کوئی حیثیت نہیں، جس کی وجہ مصیبت کے مارے عوام اب پولیس کے رحم وکرم پرہی رہ گئے ہیں