اسلام آباد……مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے سب سے پہلاقدم افغان خانہ جنگی روکنا ہے۔ان کاکہناہےکہ ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایاکہ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 15 جنوری سے قبل اسلام آباد میں ہو گا، اس میں افغان مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے امور کا جائزہ لیا جائے گا، مذاکرات کےلیےآمادہ گروپوں کو خانہ جنگی ختم کرنے کا کہا جائے گا۔سرتاج عزیز نےکہاکہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری دونوں کے مفاد میں ہے، قیادت کے آنے جانے سے بات چیت ہوتی ہے، مسائل کا حل نکلتا ہے،سعودی اتحاد کے حوالے سے آئندہ دنوں میں اعلیٰ سطح پر رابطہ ہو گا، جس کے بعد پاکستان کے کردار کا تعین کریں گے