counter easy hit

پاکستان اسٹاک میں ریکارڈ مندی ، 350 ارب روپے ڈوب گئے

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا ،ایک دن میں 1855 پوائنٹس کی کمی کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا ،ہنڈریڈ انڈیکس 47 ہزار 671 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بجٹ سے قبل بہتر معاشی اعداوشمار، سی پیک منصوبوں اور ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت پر 25 مئی دوہزار سترہ کو ہنڈرڈ انڈیکس

Record drowned in PSX Rs 350 billion drowned

Record drowned in PSX Rs 350 billion drowned

53 ہزار123 کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا ۔ تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں حصص بازار کے لئے مختلف ٹیکسوں میں اضافے کے باعث منفی اثر دیکھا گیا ، ایک ہفتے قبل حصص بازار میں صرف پانچ روز میں چار ہزار پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں یکم جون کو 1810 پوائنٹس کی ایک دن میں سب سے زیادہ مندی ریکارڈکی گئی تھی۔

لیکن آج 1855 پوائنٹس کی مندی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور سرمایہ کاروں کے 350 ارب روپے ڈوب گئے ۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کی جی آئی ٹی ٹیم نے تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کو طلب کیا ہے ،اس کا مارکیٹ میں منفی اثر دیکھا جارہا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح سے اب تک 10 فیصد گرچکا ہے، رمضان المبارک میں کاروبار کا وقت کم ہونے پر شئیرز کے حجم میں کمی ہوتی ہے ، جس کہ وجہ سے مندی ہونے پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website