امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016میں زمین پر گرمی کا ریکارڈ مسلسل تیسرے برس ٹوٹ گیا، جس کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار اور بھی تیز ہو جانے کے حوالے سے نئے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
Record of earth getting hotter broken for third consecutive year
متعلقہ امریکی قومی محکمہ این او اے اے کے مطابق 1880 میں موسمیاتی ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے 2016 گرم ترین سال رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھارت، کویت اور ایران میں درجہٴ حرارت کے نئے قومی ریکارڈز قائم ہوئے، جبکہ قطب شمالی پر برف کے پگھلنے کی رفتار بھی تیز تر ہو گئی ہے۔