اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2کروڑ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد ، 1800سی سی سے بڑی گاڑی کے مالکان اور کرائے وغیرہ کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے امیر ترین افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت پہلے سو دنوں کے دوران 3ہزار ایک سو سے زائد امیر ترین افراد کی شناخت کی گئی ہے جو ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے اور نہ ہی آمدن پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق چار مراحل میں نوٹس جاری کرنے کا عمل جاری ہے ۔ جس کے تحت 22اکتوبر 2018ءتک 148 ، 25اکتوبر تک 75 ، 29اکتوبر تک 220اور 15نومبر 2018ءتک 2678افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ 20ہزار سے زائد ٹیکس نادہندگان اور گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کو نوٹس جاری کرنے کا عمل جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس عمل کے دوران 154افراد نے اپنی آمدن کے گوشوارے جمع کروا دیئے ہیں۔ ایف بی آر کے اقدامات سے ٹیکس محصولات کی شرح میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے 2کروڑ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد ، 1800سی سی سے بڑی گاڑی کے مالکان اور کرائے وغیرہ کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے امیر ترین افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔