کراچی میں محکمہ کسٹم نے بس کے ذریعے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
Recovered 1500 mobile and cameras from secret boxes of bus
کسٹم اینٹی اسمگلنگ یونٹ کے ڈپٹی کلیکٹر علی رضا کے مطابق سعید آباد کے قریب موچکو چوکی پر ایک بس کی تلاشی لی گئی۔ بس کے خفیہ خانوں سے پندرہ سو ڈیجیٹل کیمرے، سیکڑوں موبائل فون اور غیرملکی سگریٹ کے کارٹن برآمد ہوئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے۔