counter easy hit

امریکہ میں فلیٹ سے بستر کے نیچے چھپے 2 کروڑ ڈالر برآمد

فراڈ کی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنیوالے افراد “ٹیلیکس فری” نامی ایک کمپنی کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے رقم اینٹھا کرتے تھے ۔

نیویارک:  امریکہ میں ایک فلیٹ سے 2 کروڑ ڈالر برآمد کرلئے گئے ، یہ رقم بستر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔امریکہ کی مشرقی ریاست میساچوسٹس میں حکام نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا اور بستر کے نیچے چھپائے گئے 2 کروڑ ڈالر برآمد کرلئے ۔

میسا چوسٹس کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق مذکورہ رقم پیر کے روز بوسٹن کے قریب ویسٹ برو سے ملی، دفتر کی جانب سے برآمد ہونیوالی رقم کی تصویر بھی ٹوئٹ کی گئی ہے ۔یہ رقم وسیع پیمانے پر کئے جانے والے فراڈ کی 2014ء سے جاری تحقیقاتی کارروائی کا حصہ ہے ، فراڈ کی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنیوالے افراد “ٹیلیکس فری” نامی ایک کمپنی کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے رقم اینٹھا کرتے تھے ۔
کمپنی کے ایک بانی رکن جیمس میریل نے گزشتہ برس اس لوٹ مار کا سلسلہ روک کر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا جبکہ ایک دوسرا بانی رکن کارلوس وینزلر امریکہ سے فرار ہوکر برازیل میں اپنے آبائی علاقے چلا گیا تھا، بستر کے نیچے چھپائی گئی رقم وینزلر کے فلیٹ سے برآمد کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website