بلوچستان کے سرحدی شہر چاغی میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے جس میںگولہ بارود میں راکٹ لانچرز،دستی بم،مارٹر گولے،بارودی سرنگیں سمیت تخریب کاری میں استعمال ہونے والے دیگر مواد شامل ہیں۔اس کارروائی میں ابتدائی طور پر کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔