حکومت پاکستان کا لاپتہ افراد کی بازیابی کےسلسلے میں قائم کمیشن آئندہ پیر سے کوئٹہ میں سماعت کرےگا۔
محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن سماعت کاآغاز 22 مئی سے کوئٹہ میں سول سیکریٹریٹ میں قائم سکندر جمالی آڈیٹوریم میں ہوگا، کمیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر 26 مئی تک جاری رہےگی۔ اعلامیہ کےمطابق کمیشن مجموعی طور پر 56 لاپتہ افرادکےکیسز کی سماعت کرےگا۔ محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے کیسزکا تعلق کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، خضدار اور لسبیلہ، قلات، چاغی، مستونگ، تمبو نصیرآباد، نوشکی،کیچ، آواران اورکچھی سے ہے۔