نووسیبرکس: (یس اردو ویب ڈیسک) یریا کے ڈیلٹی کن دریا کا پانی پراسرار طور پر سرخ ہوگیا جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ سائبیریا کے علاقے کرنسو یارسک میں دریا ڈیلٹی کن کا پانی اچانک خونی رنگ جیسا ہو گیا جس کے بعد پانی کو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ دریا کے قریبی علاقوں میں بہت سی فیکٹریاں ہیں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بااثر شخص نورلکس نکل کی کمپنی کی جانب سے صنعتی فضلہ دریا میں چھوڑا گیا جس کے نتیجے میں پانی سرخ ہوگیا تاہم اس وقت دریا کے سرخ ہونے کا معاملہ پراسرار صورت اختیار کر گیا جب کہ ماحولیاتی نگراں ادارہ اصل وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہوگیا۔ دوسری جانب نولکس نکل کی کمپنی نے مقامی میڈیا میں تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ کمپنی اور دریا کے درمیان کافی فاصلہ ہے اور کمپنی کے قریب سے گزرنے والا پانی اپنی اصلی حالت میں ہے لیکن تھوڑا دور فاصلے
پر پانی سرخ دکھائی دیتا ہے۔ ادھر ماحولیاتی نگراں ادارہ دریا کے پانی کا رنگ سرخ ہونے پر شدید پریشان ہے کیوں کہ اب تک پانی کے سرخ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دریا کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ پانی کے سرخ ہونے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔